• صارفین کی تعداد :
  • 646
  • 6/20/2011
  • تاريخ :

فرانس کے جارح فوجيوں نے ايک اسکول کے ہيڈ ماسٹر اور تين طلبا کو قتل کرديا

افغانستان

افغانستان میں فرانس کے جارح فوجیوں نے ایک اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور تین طلبا کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کےمطابق فرانسیسی فوجیوں نے آج تگاب شہر میں ایک اسکول پر راکٹوں سےحملے کئےجنمیں ایک ہیڈ ماسٹر اور تین بچے مارے گئے۔ گذشتہ روز نیٹو کے فوجیوں نے شہر تگاب میں گھر گھر تلاشی لیکر دسیوں افراد کو گرفتار کیا تھا تاہم عوام کےاحتجاج کے بعد رہا کردیا۔ افغانستان میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کےباوجود اس ملک میں امن قائم نہیں ہوسکا ہے بلکہ روز بروزحالات بگڑتے ہی چلے جارہےہیں ۔ افغان قوم نے بارہا مظاہرے کرکے امریکی اورنیٹو کی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔