• صارفین کی تعداد :
  • 722
  • 6/18/2011
  • تاريخ :

عباس العمران: آل خليفہ حکومت کا دور ختم ہو چکا

بحرين

انھوں نے کہا کہ کہ آل خليفہ حکومت کي عمر کا خاتمہ ہوچکا ہے اور بحريني عوام سڑکوں اور ميدان شہداء ميں واپس لوٹنے کے لئے پرعزم ہيں اور اپنے مطالبات پر يقين کامل رکھتے ہيں۔

اہل البيت (ع) نيوز ايجنسي ـ ابنا ـ کي رپورٹ کے مطابق بحرين کے انساني حقوق مرکز کے رکن عباس العمران نے کہا کہ آل خليفہ حکمراني کا زمانہ گذر چکا ہے اور اندروني اور بيروني معترضين بحريني عوام کے خلاف آل خليفہ خاندان کے جرائم کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے دستاويزات اکٹھي کر رہے ہيں۔ انھوں نے کہا: بحرين سے باہر رہنے والے آل خليفہ مخالفين تين شعبوں پر کام کر رہے ہيں:

1. آل خليفہ حکومت کے جرائم کا انکشاف اور افشاء

2. انساني حقوق کي تنظيموں کو اس حکومت کے غير انساني جرائم سے مطلع کرنا

3. بين الاقوامي جنگي جرائم کي عالمي عدالت، انساني حقوق کي عالمي عدالت، برطانيہ اور ديگر يورپي ممالک کي عدالتوں ميں آل خليفہ خاندان کے خلاف پٹيشنز دائر کرنا

العمران نے کہا:

محترم ميّ الخنساء نے آل خليفہ حکومت کے خلاف جو پٹيشن دائر کي ہے وہ بيرون ملک رہنے والے سياستدانوں اور قانوندانوں کي وسيع کوششوں کا حصہ ہے اور ان کوششوں کا مقصد آل خليفہ کي مرتي ہوئي حکومت کا محاصرہ تنگ سے تنگ تر کرنا ہے۔

انھوں نے کہا: انڈيپنڈنٹ روزنامے ميں چھپنے والے مضمون کي بنا پر برطانوي روزنامہ نويس رابرٹ فسک کے خلاف آل خليفہ حکومت کي شکايت در حقيقت اس قدامت پسند اور قرون وسطائي حکومت کي قبيلہ پرستانہ ذہنيت کي علامت ہے۔