• صارفین کی تعداد :
  • 552
  • 6/11/2011
  • تاريخ :

بحرين، انقلابيوں پر مقدمے تيز

بحرين

بحرين ميں جمعيت وفاق ملي نے کہا کہ آل خليفہ کي فوجي عدالت تقريبا چار سو انقلابي شہريوں پر مقدمہ چلا رہي ہے۔

چار سو انقلابيوں پر حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے اور اپنے مطالبات پيش کرنے کے جرم ميں مقدمہ چلايا جارہا ہے۔

جمعيت الوفاق کے مطابق تقريبا چارسو گھرانوں کو وارنٹ جاري کئے گئے تاہم ہرروز متعدد لوگوں کو وارنٹ جاري کئے جا رہے ہيں جس کي وجہ سے يہ نہيں بتايا جاسکتا کہ کتنے لوگوں کو عدالت ميں بلايا گيا ہے۔

ادھر بحرين کے انساني حقوق کميشن کے سربراہ نبيل رجب نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے انہيں فون پر بتايا ہے کہ انہيں صرف دس سے بارہ گھنٹوں کے نوٹس پر عدالت طلب گيا ہے جو انساني حقوق کي خلاف ورزي ہے۔

بشکريہ آئي آر آئي بي