• صارفین کی تعداد :
  • 627
  • 6/11/2011
  • تاريخ :

آل خليفہ کي فورسز نے مظاہرين پر حملہ کيا

بحرين

بحرين ميں ايمرجنسي کے خاتمے کے جھوٹے اعلان کے باوجود مارشل لا کا دور دورہ ہے اور آج بحريني عوام نے اسير خواتين کي حمايت ميں مظاہرے کئے تو خليفي فورسز نے سعودي جارحين کي مدد سے ان پر وحشيانہ حملے کرکے انہيں منتشر کيا۔

اہل البيت (ع) نيوز ايجنسي ـ ابنا ـ کي رپورٹ کے مطابق سِترہ کے علاقے کے عوام نے آج آل خليفہ اور آل سعود کے ہاتھون گرفتار ہونے والي خواتين کي حمايت ميں مظاہرہ کيا اور جبر و ظلم کے سلسلے کے خاتمے اور تمام خواتين کو غير مشروط طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کيا۔

الديہ کے علاقے ميں بھي آل خليفہ کے بيروني غنڈوں اور آل سعود کے کرائے کے جارحين کے پرتشدد اقدامات کے باوجود انقلاب کے مقاصد کے حصول اور عوامي مطالبات کے حق ميں نماز جمعہ کے بعد زبردست مظاہرے ہوئے۔ مظاہرين نے عرب اور مسلمان کہلوانے والے جارحين و غاصبين کے غير انساني اور غير اسلامي اقدامات کي مذمت کرتے ہوئے آل سعود کے فوري انخلاء اور تمام قيديوں کي رہائي نيز آل خليفي حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کيا۔

ياد رہے کا باوثوق ذرائع کي رپورٹوں کے مطابق آل سعود کي سرکاري اعلان کے مطابق بحرين ميں 12 سو سعودي فوجي کاروائياں کررہے ہيں ليکن حقيقت يہ ہے کہ اس ملک ميں آل سعود کے 10 ہزار باقاعدہ فوجيوں کے علاوه ہزاروں وہابي دہشت گرد بھي کاروائيوں ميں مصروف ہيں جو وہابي مفتيوں کے حکم پر اہل تشيع کے خلاف ان کے بقول جہاد کرنے آئے ہيں اور خلوص کامل کے ساتھ امريکي مفادات کي حفاظت کررہي ہيں۔

بني جمرہ اور کرزکان کے علاقوں ميں بھي عوام نے نماز حمعہ کے بعد ريلياں نکاليں اور آل سعود و آل خليفہ کے غنڈوں نے ان پر حملہ کرکے انہيں منتشر کرديا۔

آل خليفہ کے غنڈوں نے آل سعود کي فورسز کي مدد سے آج بحرين کے اکثر علاقوں ميں نکالے جانے والے احتجاجي ريليوں پر حملے کئے۔

بحريني عوام نے 14 فروري کے انقلابي نوجوانوں کے اتحاد کي دعوت پر پورے بحرين ميں آج اسير خواتين کي رہائي کے لئے ريلياں نکاليں اور مظاہرے کئے۔