• صارفین کی تعداد :
  • 1459
  • 6/11/2011
  • تاريخ :

شيعہ ديني مدرسہ دارالعلوم محمديہ کے اساتذہ کے خلاف جھوٹے مقدمات

شيعہ ديني مدرسہ دارالعلوم محمديہ

ميرو خان ميں شيعہ ديني مدرسہ دارالعلوم محمديہ کے اساتذہ کے خلاف جھوٹے مقدمات، مقامي آبادي کا شديد احتجاج ڈسٹرک قمبر، شہداد کوٹ (سندھ ) کے شہر "ميرو خان" ميں تنظيم جميعت علماء اسلام (ف) کي طرف سے شہر کے شيعہ ديني مدرسے "دار العلوم محمديہ (ص)" کے دو اساتذہ مولانا اسلم پرويز جمالي اور مولانا حبدار علي چانڈيو پر جھوٹے مقدمہ کي ايف آئي آر مقامي تھانے ميں داخل کروائي گئي ہے۔

ابنا: تفصيلات کے مطابق گذشتہ روز جميعت علماء اسلام کي جانب سے مقامي تھانے ميں مدرسہ "دارالعلوم محمديہ کے معزز اساتذہ کے خلاف توہين صحابہ کا مقدمہ درج کروايا گيا ہے اور موقف اختيار کيا گيا کہ مذکورہ اساتذہ توہين صحابہ پر مشتمل موبائل ميسيج کرتے ہيں? مقدمے کے خلاف اہل علاقہ شديد احتجاج کر رہے ہيں۔

ميرو خان شہر ميں شيعہ آبادي اقليت ميں ہے، گذشتہ کچھ عرصہ پہلے علوم آل محمد کي ترويج کے لئے مدرسہ "دار العلوم محمديہ ص" قائم کيا گيا، جس کے خلاف ناصبي افراد نے طوفان بدتميزي کھڑا کيا ہوا ہے اور مدرسہ بند کروانے کے لئے دھمکيوں اور قانوني حيلوں بہانوں کا سلسلہ شروع کيا ہوا ہے۔

 موجودہ مقدمہ بھي اسي سلسلے کي ايک کڑي ہے۔