• صارفین کی تعداد :
  • 965
  • 6/11/2011
  • تاريخ :

فلسطيني کيمپ کے حاليہ واقعات ميں سعودي عرب ملوث ہے

فلسطيني کيمپ

عوامي تحريک برائے آزادي فلسطين کے سکريٹري جنرل نے کہا ہے دمشق کے مضافات ميں فلسطيني کيمپ کے حاليہ واقعات ميں سعودي عرب ملوث ہے۔

ابنا: ياد رہے يرموک پناہ گزين کيمپ ميں پير کے دن جولان پہاڑي علاقے ميں شہيد ہونے والے فلسطينيوں کے جلوس جنازے پر فائرنگ ميں چودہ فلسطيني شہيد ہوئے تھے۔ احمدي جبريل نے کہا کہ وہ بہت جلد ايک پريس کانفرنس ميں گرفتار شدہ افراد کے اعترافات منظر عام پرلائيں گے جنہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے يرموک ميں فتنہ پھيلانے کے لئے سعودي عرب سے پيسہ ليا تھا۔ محمد جبريل نے کہا ہےکہ صيہوني حکومت فلسطيني صدر محمود عباس اور الفتح کے ايک رہنما محمد دحلان بھي يرموک کے سانحے ميں ملوث ہيں ۔