• صارفین کی تعداد :
  • 854
  • 4/18/2011
  • تاريخ :

انڈیا ٹی وی سے تین اور ای ٹی وی سے دو کا استعفیٰ

انڈیا ٹی وی

کل پانچ لوگوں کے استعفے کی اطلاع ہے۔ انڈیا ٹی وی کے نوئیڈا آفس سے تین لوگوں نے ادارے کو الوداع کہہ دیا ہے۔ ان کے نام ہیں دیپ سنگھ پریہار، نہاترپاٹھی اور محمد افسر۔ دیپ تقریبا َچھ برسوں سے انڈیا ٹی وی میں تھے۔ بطور پروڈیوسر کام دیکھ رہے تھے۔ نہا پہلے رپورٹنگ میں تھیں لیکن بعد میں نیوز روم میں وقت وقت پر الگ الگ ذمہ داریاں دی گئیں۔ ان دنوں مانیٹرنگ کا کام دیکھ رہیں تھیں۔ محمد افسر کئی برسوں سے رپورٹنگ میں تھے۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان تین میں سے دو نے استعفیٰ دیا ہے اور کسی ایک کو ادارے نے اپنی طرف سے کام پر واپس بلا لیا ہے۔

ادھر، حیدرآباد سے اطلاع ہے کہ ای ٹی وی کو دو افراد نے استعفیٰ کا نوٹس تھما دیا ہے۔ان کے نام ہیں پنکج کمار سنگھ اور سمیر رنجن۔ پنکج تین برسوں سے ای ٹی وی میں تھے۔ 15مئی کو ان کے نوٹس کا وقت مکمل ہوگا۔ یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ وہ کہاں جوائن کرنے والے ہیں۔

پنکج صحافت میں آنے سے پہلے سیاست میں سرگرم تھے۔ وہ رام ولاس پاسوانی کی پارٹی لوجپا کی طالب علم ونگ کے پہلے ریاستی صدر تھے۔

وہ بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان بھی رہے ہیں۔ پنکج نے مہاتما گاندھی بین الاقوامی ہندی یونیورسٹی ، وردھا سے صحافت کی ڈگری لی۔ سمیر رنجن کے بارے میں معلومات ہے کہ وہ بھی نوٹس پیریڈ پر چل رہے ہیں۔ اور بعد میں انڈیا نیوز ، دلی جوائن کریں گے۔

صالحہ رضوی