• صارفین کی تعداد :
  • 854
  • 3/13/2011
  • تاريخ :

جاپان کو ایک بار پھر ایٹمی خطرہ

جاپان

جاپان میں سونامی کے باعث تباہ ہونے والے ایٹمی بجلی گھر سے تابکاری مواد خارج ہو رہا ہے۔

ابنا: جانی نقصانات سے بچانے کے لیے نزدیکی آبادی کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ تابکاری کے اثرات سے اب تک چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ جاپانی حکام کے مطابق ٹوکیو سے ڈیڑھ سو میل دور ایٹمی بجلی گھر میں ہفتے زلزلے کے بعد زور دار دھماکا ہوا ، جس سے تابکاری مادے خارج ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔

عمارت سے دھواں اٹھ رہا ہے ، جبکہ جاپانی ماہرین صورت حال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ تابکاری مواد کا اخراج بہت کم سطح کا ہے، اب تک صرف چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جاپانی حکام کے مطابق متاثرہ ایٹمی پلانٹ کی نزدیکی آبادی کو آئیوڈین فراہم کی جارہی ہے جو تابکاری اثرات سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے بجلی گھر کی دیوار تباہ ہوئی ہے لیکن نیوکلیئر کنٹینر محفوظ رہا ہے ۔ فوج کی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقے سے لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچارہی ہیں ۔

 جاپان میں پچپن ایٹمی بجلی گھر ہیں جو ملکی ضروریات کی چوبیس فیصد بجلی پیدا کرتے ہیں ۔ادھر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ جاپان نے مدد کی درخواست کی تو وہ اپنی ٹیم ضرور جاپان بھیجے گا ۔ تاہم ابھی تک جاپان حکومت نے آئی اے ای سے رابطہ نہیں کیا ۔