• صارفین کی تعداد :
  • 995
  • 1/1/2011
  • تاريخ :

برازیل میں اولمپکس 2016 کا لوگو متعارف کرا دیا گیا

 اولمپکس 2016 کا لوگو
  برازیل میں نئے سال کے جشن کے آغاز سے چند گھنٹے قبل اولمپکس دوہزار سولہ کا لوگو متعارف کرادیا گیا۔ ریو ڈی جنیرو میں لوگو کی تقریب رونمائی میں شہر کے میئر،انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے صدر،برازلین اولمپکس کمیٹی کے صدر سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اولمپک لوگو کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ لوگوں کی نمائش کے لئے ساحل سمندر پر بڑی اسکرین نصب کی گئی تھی۔۔جس پر اولمپکس دوہزار سولہ کے لوگو دکھایا گیا۔۔ لوگو کو تین مختلف سائز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔۔ برازیلین اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی نے گزشتہ سال ستمبر میں اولمپکس دو ہزار سولہ کے لئے ایک سو انتالیس لوگوز میں سے اس لوگو کا انتخاب کیا تھا۔