• صارفین کی تعداد :
  • 4059
  • 9/13/2010
  • تاريخ :

جمناسٹک گھر (زور خانہ)

جمناسٹک گھر
جمناسٹک گھر ، ایران  اور مغربی و جنوبی ایشیا میں بین الاقوامی سطح کا  قدیم ترین ادارہ اور اسپورٹس کلب  ہے ۔ بعض مشرق سے آششائی رکھنے والوں،  تاریخ  اور ایرانی ثقافت کے محققوں اور صاحب نظر لوگوں نے جمناسٹک کے کھیل کو تین ہزار سال سے بھی پرانا کھیل بیان کیا ہے ۔

 ایرانیوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد  اسلامی عرفان اور  ایران کی پہلوان پرور ہمت  کو ملا کر اس کھیل کی ترقی اور ترویج میں بنیادی کردار ادا کیا ۔ دنگل جسمانی طاقت کی سزا، روح کے لیۓ تقویت، منصف مزاجی، انکساری، عاجزی اور  تکبر سے دوری ہے ۔
جمناسٹک کا کھیل قدیم زمانے میں جب سے اس کی ابتدا ہوئی ہے، چھت کے نیچے کھیلا جاتا ہے اور اس کی عمارت گواداموں اور عبادت گاہوں کی مانند ہوتی ہے جس میں داخل ہونے والے دروازے عام دروازوں  سے  چھوٹے بناۓ جاتے ہیں ۔

 جمناسٹک گھر کی چھت بلند گنبد نما ، مندر اور مساجد کی طرح ہوتی ہے ۔ جمناسٹک گھر کا دائرہ جہاں پر  ورزشی حرکات عمل میں لائی جاتی ہیں ، ھال کی مخصوص سطح سے نیچے ہوتا ہے ۔ جمناسٹک گھر کا یہ دائرہ 8 اضلاع یا 70 سینٹی میٹر گہرائی کے چند اضلاع پر مشتمل ہوتا ہے  ۔
کھلاڑیوں کو چوٹوں سے بچانے کے لیۓ دائرے میں  نرم لکڑی یا پلاسٹک سے بنا مواد بچھا دیا جاتا ہے ۔

دائرے کے ارد گرد کی جگہ  تماشائیوں اور کھیل کا  سامان اور آلات رکھنے کے لیۓ مخصوص ہوتی ہے ۔

تحریر: سیّد اسد الله ارسلان


متعلقہ تحریریں:

ہفت سین کا رواج

فارس تہذیب کے حامل ممالک میں نوروز کا جشن