صفت فاعلي و صفت مفعولي و صفت نسبي
صفت فاعلي : جو کسي کام کو کرنے يا ہونے يعني فعل کو ظاہر کرے -
مثلا دانا ، بينا ، گريان يا گويندہ وغيرہ
صفت فاعلي بنانے کا طريقہ :
1- بن حال کے آخر ميں " ا " کا اضافہ کرنے سے
مثلا دان سے دانا ، شنو سے شنوا
2- بن حال کے آخر ميں " ان " کا اضافہ کرنے سے
پرس سے پرسان ، ھراس سے ھراسان
3- بن حال کے آخر ميں " ندہ " کا اضافہ کرنے سے
گوي سے گويندہ ، بر سے برندہ
4- بن ماضي کے آخر ميں سے " ار " کا اضافہ کرنے سے
گرفت سے گرفتار ، رفت سے رفتار
5- بن حال يا بن ماضي کے آخر ميں " گار " کا اضافہ کرنے سے
پرہيز سے پرہيز گار ، پرورد سے پروردگار
6 - اسم کے آخر ميں " کار " کا اضافہ کرنے سے
ريا سے رياکار ، ستم سے ستمکار
7 - اسم کے آخر ميں " گر " کا اضافہ کرنے سے
کار سے کارگر ، آھن سے آھنگر
صفت مفعولي :
جس چيز پر کام واقع ہو اور مفعول کے معني دے - مثلا پوشيدہ ، خوابيدہ
بنانے کا طريقہ :
بن ماضي کے آخر ميں " ہ " کا اضافہ کيا جاتا ہے -
پخت کے ساتھ " ہ " لگانے سے پختہ
آمد کے ساتھ " ہ " لگانے سے آمدہ
پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
سابقہ دروس کي امتحاني مشق ( حصّہ دوّم )