1
سونے کے دو نصاب ہیں : ١۔ بیس مثقال شرعی کہ ہر مثقال کی مقدار ١٨ نخود (چنے کا دانہ) کے برابر ہے پس جب سونا بیس مثقال شرعی (جو کہ ١٥ مثقال عرفی بنتا ہے) کو پہنچ جائے تو اگر اور شرائط بھی موجود ہوں کہ جو بیان کئے جاچکے ہیں تو اس کا چالیسواں حصہ جو کہ نو دانے چنے کے برابر ہے عنوان زکواۃ سے دے اور اگر اس مقدار تک نہ پہنچے تواس پر زکواۃ واجب نہیں۔ ٢۔ چار مثقال شرعی ہیں جو کہ عرفی تین مثقال بنتے ہیں یعنی اگر عرفی پندرہ مثقال کے ساتھ تین اور کا اضافہ ہو جائے تو١٨ مثقال کی زکواۃ اس کا چالیسواں حصہ ادا کرے اور تین مثقال سے کم کا اضافہ ہو تو صرف ١٥ مثقال کی زکواۃ ادا کرے اور اس زیادتی پر کوئی زکواۃ نہیں اور یہی حکم ہے جتنا بھی بڑھتا جائے یعنی اگر ٣ مثقال کا اضافہ ہوتا جائے تو پورے کی زکواۃ دینی پڑے گی اور اگر اس سے کم اضافہ ہو تو اس اضافہ پر زکواۃ نہیں ہے۔ |